ترجمہ سازی  
   
 

مرکزِ تحقیقاتِ لسانیات انگریزی مواد کی مقامیت سازی اور پیشہ ورانہ ترجمے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انگریزی سے اُردو ترجمہ سازی کی خدمات پیش کرتا ہے۔ ترجمہ سازی ماہرینِ لسانیات کرتے ہیں، جو زبان کی مخصوص ضروریات کی پیچیدگیوں کی مطابقت کے لیے خاص توجہ دیتے ہیں۔ ہماری ترجمہ سازی کی خدمات کے احاطے میں درج ذیل شامل ہیں:

     
  دستاویزات کی ترجمہ سازی  
 

ہماری دستاویزات کی ترجمہ سازی کی خدمات میں وسیع اقسام کی دستاویزات کا احاطہ کیا جاتا ہے، جس میں کھیل، ذرائع ابلاغ، کاروباری، سائنسی، قانونی، تکنیکی، ادبی اور زرعی دستاویزات شامل ہیں۔

     
  ویب سائٹ کی ترجمہ سازی  
 

CLE انگریزی ویب سائٹس کے اُردو ترجمے کے لیے بھی ترجمہ سازی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویب مواد کا ترجمہ لسانیاتی مہارت کے ساتھ ساتھ کام سے منظم انداز میں نبرد آزما ہونے کی تکنیکی قابلیت کے ساتھ ارسال کیا جاتا ہے۔

اعلیٰ معیار کے ترجمے کی ترسیل کے لیے ہمارے مترجم یاداشتِ ترجمہ سازی کے جدید ترین آلات کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ تمام دستاویزات میں تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمہ سازی کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک خودکار نظام بنایا گیا ہے، جو ترجمہ شدہ متن میں اُردو کے مخصوص الفاظ کے استعمال کی توثیق کرتا ہے۔ ترجمے کو حتمی قرار دنیے سے پہلے ماہرینِ زبان ہر ترجمہ شدہ لفظ کے متن کو جانچتے ہیں۔

ہماری ترجمہ سازی کی خدمات کے حصول کے لیے برائے مہربانی لاگت کے تخمینے کے لیے ہم سے رابطہ کیجیئے۔

 
     
  رابطہ کی تفصیلات  
           Dr. Sarmad Hussain
         Professor & Head
         sarmad.hussain@kics.edu.pk
         sarmad@cantab.net
 
 
           Atif Ali Javed
         Associate Manager (Finance & HR)
         atif.ali@kics.edu.pk

 

 
 
 


Al-Khawarizmi Institute of Computer Science
KICS-UET

ہمیں فالو کیجئیے:

  

[ لوگو ]



جملہ حقوق بحق مرکز تحقیقات لسانیات محفوظ ہیں۔