|
خبریں |
|
|
|
|
CLE اور گجرات یونیورسٹی نے 10 دسمبر، 2015 کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد ٹریننگ اور ورکشاپس، ریسرچ اور لسانیاتی ڈیٹا کی ڈولپمنٹ کے لئے دو اداروں کے درمیان ایک اکڈیمک ربط اور مشرکہ فورم کو باضابطہ بنانا ہے۔یہ خبر جنگ اخبار کے اداریہ میں بھی تحریر ہوئی ہے۔ |
|
|
|
CLE نے پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) کے اشتراک سے اسلام آباد PMD کے مقامی لینڈ لائن نمبر پر پاکستان کے 139 اضلاع میں موبائل پر موسمی معلومات کی سروس کو ترتیب دیا ہے۔ موسمی معلومات کی سروس کو ترتیب دینا پاکستان کی مقامی آبادی کو موسم کے متعلق اپ ڈیٹ مہیا کرنے کی طرف ایک اہم پیش قدمی ہے۔اس سروس کی تقریبِ آغاز کا انعقاد 13 اگست، 2015 کو PMD اسلام آباد میں CLE نے کیا۔ |
|
ڈاکٹر سرمد حسین اور CLE کے دیگر محققین نے University of Konstanz، جرمنی میں 27 جولائی، 2015 سے 30 جولائی، 2015 کو، DAAD جرمنی کی فنڈنگ سے ہونے والے پراجیکٹ “Text-to-Speech for Urdu: Understanding Intonation”، کے تحت زبان کے عروضی اشارات کی نگاری پر ہونے والی ورکشاپ میں شمولیت کی۔اس ورکشاپ کا مقصد اشارات نگاری کی نشان زنی کے اصول بنانے، قواف و نحو کی بین ہئیتی پیچیدگی کو سمجھنے، اشارات نگاری کے لئے اُردو سپیچ کارپس ڈیزائن کرنے پر بحث کرنا اور ان کا اشتراک کرنا تھا۔محقیقین نے جرمن ٹیم کی جانب سے اشارات نگاری کی نشان زنی پر ایک ٹیوٹوریل میں بھی شرکت کی۔ |
|
CLE نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لئے CLE اُردو کیبورڈ کا اپ ڈیٹڈ ورژن (V1.3) ریلیز کیا ہے۔
CLE Urdu Keyboard for Android devices اس ریلیز میں کیبورڈ کے درمیان باہمی تبدیلی کے نئے فیچر کا انضمام کیا گیا ہے۔ |
|
CLE کی تحقیقی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سروس کو بروئے کار لانے کے بعد پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (PMD) میں 26 مئی، 2015 کو ڈائریکٹر جنرل، ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، محققین اور سٹاف کو ڈائیلاگ بیسڈ انفارمیشن سسٹم کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ |
|
CLE کی تحقیقی ٹیم نے 26 مئی، 2015 کو پاکستان فاؤنڈیشن فائٹنگ بلائینڈنیس (PFFB)، اسلام آباد میں CLE کے تیار کردہ اُردو سکرین ریڈر کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ اس مظاہرے کے بعد مزید بہتری کے لئے PFFB کے نابینا ممبران سے اس کے استعمال اور اضافے کی غرض سے فیڈ بیک اکٹھی کی گئی۔ اس فیڈ بیک کو شامل کرنے کے بعد آنے والے مہینوں میں اُردو سپیچ ریڈر کو PFFB کی لیب میں ترتیب دیا جائے گا۔ |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|